کشمیری ہمارے لئے لڑرہے ہیں
مکرمی! یہ بجا ہے کہ کشمیر میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ہندو راجے نے بھارت سے غلط الحاق کیا اورکشمیری بوجہ مسلمان پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں۔لیکن دوسری طرف ایک اور صورتحال بھی سامنے رکھئے صدر ایوب خان نے تین دریائوں پر انڈیا کا حق مان کر اپنے حق سے محروم ہو گئے ۔ بھارت اب باقی تین دریائوں کا بھی پانی روک کر اپنی طرف موڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روکے جانے کی جگہ کشمیر ہے۔ پوری پاکستانی معیشت کا انحصار دراصل بوجہ زرعی ملک دریائی پانیوں پر ہے۔ زراعت فرنیچر‘ کارخانے آبی وسائل‘ ہر لحاظ سے ہمارے لئے زندگی موت کا مسئلہ ہے ثابت ہوا مقبوضہ کشمیر ملنے سے پاکستان کے سارے مسئلے حل ہوتے ہیں اسلئے کشمیری پاکستانیوں کو دریائوں محروم شدہ حقوق دلانے کی ہی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ تو پھر ان کا ساتھ دینے کیلئے ہر فورم استعمال کریں وہ بدترین ظلم 125 دن سے کہ فیو نا کہ بندی غذائی محرومی یہ سب ہمارے لئے برداشت کر رہے ہیں تو ہمیں بھی احساس ہونا چاہئے کہ ہم آگے بڑھ کر ان کی ہر طرح مدد کریں اور ساتھ دیں۔ انہیں مایوس نہ کریں ورنہ ہم اپنے پائوں پر کلہاڑی ماریں گے۔(محمد فتح اللہ‘ اسلام سٹریٹ گلشن عباس کالونی‘ لاہور)