خدارا غریب عوام پر ترس کھائیں
مکرمی! میں وزیراعظم کی توجہ ملک کے اہم مسائل کی طرف کرانا چاہتا ہوں۔ وہ خدا کے لئے انتقامی سیاست چھوڑ کر عوام کے مسائل کی طرف توجہ دیں۔ جس طرح آپ کی تقریر میں ہر وقت انتقام نظر آتا ہے۔ اس طرح فیاض چوہان‘ شیخ رشید‘ فواد چودھری‘ فردوس عاشق اعوان‘ واڈھا فروغ نسیم‘ مراد سعید بھی انتقامی سیاست کرتے ہیں خدارا لوگوں پر ترس کھائیں۔ پہلے والے سب فراڈ تھے چور تھے آپ کے منہ سے یہ الفاظ اچھے نہیں لگتے عوام مہنگائی سے تنگ ہیں جس کی کسی کو پروانہیں عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا جاتا ہے کہ صبر کریں ۔ مگر کب تک خدارا غریبوں کو تنگ کرنا بند کیا جائے۔ (عالی حسین شاہدرہ‘ لاہور)