بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے ایک فعال ائیر بیس پرجاری پاک چین بین الاقوامی فضائی مشق شاہین سیون دیکھی ۔مشقوں میں حصہ لینے والے جنگی طیاروں کے عملے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے شرکاء کی پیش وارانہ مہارت کو سراہا ۔ انہوں نے بین الاقوامی فضائی مشق کے شایان شان طریقے سے انعقاد پر پاک فضائیہ اور پیپلزلبریشن آرمی کی فضائی کوششوں کو بھی سراہا ۔پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات پرروشنی ڈالتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ اس مشق سے دونوں عظیم قوموں اوردونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دوستی ، وفود کے تبادلے اور تعاون مزید مضبوط ہوگا ۔اس سے قبل آرمی چیف کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا ۔یہ شاہین مشقوں کے سلسلے کی ساتویں مشق ہے ۔سالانہ بنیاد پر ہونے والی شاہین مشق باری باری دونوں ملکوں میں ہوتی ہے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024