گیس بحران: وزیراعظم عمران خان نے سوئی سدرن،ناردرن کے ڈائریکٹرز کےخلاف انکوائری کا حکم دے دیا
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی طلب و رسد کے تخمینہ سازی میں نااہلی برتنے اور کمپریسرز کی معلومات پوشیدہ رکھنے پر دونوں اداروں کے منیجنگ ڈائریکٹرز کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیر پیٹرولیم کو متعلقہ اداروں کے ڈائریکٹرز کے خلاف کارروائی 72 گھنٹوں میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی۔وزیراعظم نے گیس کے بحران کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر گیس کی طلب و رسد اور صارفین کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے منصوبہ بندی کو مزید مربوط بنایا جائے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان، وزیرِ توانائی عمر ایوب، وزیرِاعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی، چیئرمین ٹاسک فورس برائے انرجی ندیم بابر، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کمپنیوں نے نااہلی کا مظاہرہ کیا، گیس کی طلب و رسد سے متعلق معلومات چھپائے رکھیں۔