وزیراعظم نےرہ جانے والی وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیئےدوسرا خصوصی اجلاس ہفتے کو طلب کر لیا
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا دوسرا خصوصی اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا دوسرا خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں رہ جانے والی وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ وفاقی وزرا و مشیر اپنی اپنی وزارتوں سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔وفاقی کابینہ کا 9 گھنٹے طویل اجلاس، عمران خان نے 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا،واضح رہے کہ وزیراعظم ہاوس میں وفاقی کابینہ کا پیر کو ہونے والا خصوصی اجلاس 9 گھنٹے تک جاری رہا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے 26 وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ باقی وزارتوں کا جائزہ لینے کیلئے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔