برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کی ایک کمیٹی کے سربراہ گراہم بریڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے کو اپنی حکومت میں عدم اعتماد تحریک کے سلسلے میں ووٹنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔خودساختہ کمیٹی کے سربراہ گراہم بریڈی نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی کی ووٹنگ شام 6 سے 8 بجے کے درمیان ہوگی اور نتائج کا اعلان بھی جلد از جلد کیا جائے گا۔گراہم بریڈی نے بتایا کہ انہیں کنزرویٹو پارٹی کے 48 ارکان کے خطوط موصول ہوئے ہیں، جس میں وزیراعظم تھریسا مے کے خلاف عدم اعتماد تحریک پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پارٹی قوانین کے مطابق اگر کنزرویٹو پارٹی کے 15 فیصد ارکان کمیٹی کے سربراہ کو لکھیں تو ووٹنگ کروائی جاسکتی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024