روس نے کہا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے ساتھ معاہدے کے بعد وہ اپنی پیداوار میں بتدریج کمی کرے گا، ابتدائی طور پر تیل کی پیداوار میں 50 ہزار بیرل یومیہ کمی کی جائے گی۔وزیر توانائی الیگزینڈر نووک کے حوالے سے جاری بیان کے مطابق روس اوپیک ملکوں کے ساتھ پیداوار میں کمی کے معاہدے کے تحت اپنی تیل کی پیداوار میں ابتدائی طور پر 50 ہزار بیرل یومیہ کمی کرے گا جسے بڑھا کر جنوری میں 60 ہزار بیرل یومیہ تک لایا جائے گا، اس حوالے سے ملکی آئل کمپنیوں کے ساتھ جلد ملاقات ہوگی جس میں انھیں پیداوار میں کمی کا کوٹہ الاٹ کیا جائے گا۔معاہدے کے مطابق روس سمیت نان اوپیک ممالک جنوری سے چھ ماہ کے لیے اپنی تیل کی یومیہ پیداوار میں مجموعی طور پر 4 لاکھ بیرل کمی کریں گے ۔اوپیک ممالک کی جانب سے مجموعی طور پر 8 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کی جائے گی جس میں سعودی عرب 5 لاکھ بیرل یومیہ ہوگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024