چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاہے کہ جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے۔ جنگیں صرف سازو سامان کے زور پر نہیں بلکہ جذبہ ایمانی اور دفاعی مقصد کے ساتھ خلوص کی طاقت سے لڑی جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاک بحریہ کی ایوی ایشن جہت کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا جیو اسٹریٹجک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے قومی مفاد کو اولین ترجیح دینی ہے۔ ماضی میں پاک بحریہ نے اپنی کم عددی طاقت کے باوجود بڑےدشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کیا اور اسے نا قابل تلافی نقصان پہنچایا-پاک بحریہ کی ایوی ایشن جہت کی تقریب میں میرینائزڈ اے ٹی آر، 2سی کنگ ہیلی کاپٹر اور ہیلی کاپٹر سیمولیٹر بھی شامل تھے۔ دونوں سی کنگ ہیلی کاپٹرز کو مقامی طور پر پاک بحریہ کی دفاعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ساز و سامان سے لیس کیا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024