میکسیکو کے ایک چرچ میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور50کے قریب زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والے افراد میں گیارہ اور بارہ سال کی عمر کے دو بچے بھی شامل ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق میکسیکو سٹی سے 90 میل دور ٹکیوسکیواپین نامی شہر کے سان جوز چرچ میں ایک مذہبی تقریب کے دوران چرچ میں رکھے آتش بازی کے سامان میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے دھماکوں نے کم از کم 8افراد کی جان لے لی اور 50کے قریب زخمی ہو گئے۔ایمرجنسی ریسپونس کے اہلکار گبریل بسٹا رچیا کے مطابق چرچ میں کسی تہوار کے لئے آتش بازی کا سامان عطیہ کیا گیا تھا جس میں اس وقت دھماکے شروع ہو گئے جب لوگوں کی بڑی تعداد چرچ میں موجود تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024