پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق الیکشن جیت کر آئے ہیں، احتساب کے نام پر چیرہ دستیاں ہورہی ہیں۔بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق الیکشن جیت کر آئے ہیں، احتساب کے نام پر چیرہ دستیاں ہو رہی ہیں، ان چیرہ دستیوں اور احتساب کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے کہنے کو مواد بہت ہے۔شہباز شریف نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرلیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024