حکومت خواتین انٹر پرینیورز کی ترقی کیلئے پالیسیاں تشکیل دے، احمد حسن مغل
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف سے زائد ہیں اور خواتین کو کاروبار کی طرف راغب کر کے ملک پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کر سکتا ہے لہذا انہوںنے مطالبہ کیا کہ خواتین انٹرپرینیورز کی بہتر ترقی کیلئے حکومت سازگار پالیسیاں تشکیل دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ سٹری کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس نے راولپنڈی ویمن چیمبر کی سینئر نائب صدر سعدیہ وسیم خواجہ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے وفد کو یقین دلایا کہ چیمبر خواتین انٹرپرینیورز کے مفادات کے بہتر فروغ کیلئے راولپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔