اقلیتوں کے حقوق
مکرمی: جوں جوں وقت گزر رہا ہے ہمارا معاشرہ عدم برداشت‘ عدم مساوات‘ بے چینی اور مذہبی شدت پسندی کا شکار ہوتا جارہا ہے بالخصوص اقلیتوں کے کئی حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔ پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتی افراد پاکستانی شہری ہیں اور یہ بھی اکثریتی شہریوں کی طرح پاکستانی ہیں افسوس ہے کہ بعض اقلیتی افراد کو ان کی حق حلال کی کمائی کے پیسوں کے عوض اجناس‘ ادویات‘ اور اشیائے ضروریہ فروخت نہیں کی جاتیں ان کی ملازمت ان کے بچوں کے داخلوں اور سماجی تقریبات میں ان کی شمولیت پر برا منایا جاتا ہے بعض سے مصافحہ اور معانقہ نہیں کیا جاتا جس کی اخلاقیات اجازت نہیں دیتی۔
(ارشاد علی ‘ اٹک 0300-5607303)