ریڈ زون سمیت دیگر علاقوں کیلئے سیف سٹی بنائیں گے،مرتضی وہاب
کراچی (وقائع نگار)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے ریڈ زون سمیت دیگر علاقوں کے لئے ایک پا ئلٹ سیف سٹی بنائیں گے۔نیب انکوائری کی وجہ سے سیف سٹی کو آگے نہیں بڑھا سکے تھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایلیٹ کورس 41 بیج کے 1018 جوانوں جن کا تعلق سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس آگے بڑھ رہی ہے اور سندھ اسمبلی پولیس کے لیے نیا قانون لائے گی جبکہ تمام پولیس اسٹیشنزکو رینیویٹ کرنے کے احکامات دیے ہیں۔کراچی آپریشن کے بعد سے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور سندھ حکومت نے دہشت گردی کے ایکٹ میں ری شیڈول کا فیصلہ کیا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے اپنے خطاب میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں اسلحہ استعمال ہوگا تو دہشتگردی ایکٹ لگے گا۔