اکی ورلڈکپ پاکستانی ٹیم کو ایک اور بدترین شکست، بیلجیئم نے واپس گھر بھجوادیا
بھونیشور (سپورٹس ڈیسک )ہاکی ورلڈ کپ کے کراس اوور راؤنڈ میں بیلجیئم نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-5 سے شکست دے کر عالمی کپ سے باہر کردیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ہالینڈ نے کینیڈا کو پانچ گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں سیٹ پکی کر لی، انگلینڈ اور فرانس بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں،بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے کراس اوور راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ بیلجیئم کی مضبوط ٹیم سے تھا جس میں یورپیئن ٹیم نے پاکستان کو چاروں شانے چت کردیا۔میچ کے 10ویں منٹ میں بیلججیئم کو پینالٹی کارنر ملا جس پر الیگزینڈر ہینڈرکس نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے 13ویں منٹ میں تھامس بریلس نے فیلڈ گول کر کے دگنا کردیا۔دسویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو ایک صفر کی برتری دلائی ۔تیرہویں منٹ میں تھامس بریلس نے گول کرکے برتری کو دو صفر کردیا ۔ سیڈرک نے ستائیسویں منٹ میں گول کرکے برتری کو تین صفر کردیا۔میچ کے دوسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل ڈی کے باہر سے سیڈرک چارلی کی جانب سے ماری گئی ہٹ پر گیند پاکستانی دفاعی کھلاڑی کی ہاکی سے لگ کر گول میں جا پہنچی جس کی بدولت بیلجیم کو 0-3 کی برتری حاصل ہو گئی۔میچ کے پہلے ہاف کے اختتام تک بیلجیئم کو عمدہ کھیل کی بدولت 0-3 کی برتری حاصل تھی لیکن دوسرا ہاف بھی پاکستان کی قسمت نہ بدل سکا۔میچ کے 35ویں منٹ میں دو پاکستانی دفاعی کھلاڑیوں کی غلطی سے بیلجیئم کو گول کرنے کا موقع ملا اور سباستین ڈوکیئر نے گیند کو گول میں پہنچانے میں کوئی غلطی نہ کی۔بیلجیئم نے اس کے بعد بھی حملوں کا سلسلہ تواتر سے جاری رکھا اور اس دوران پاکستانی ٹیم بالکل بے بس نظر آئی۔میچ کے 53ویں منٹ میں یورپیئن ٹیم کو پینالٹی اسٹروک ملا اور اس پر گول کی بدولت بیلجیئم نے 0-5 سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے پاکستان کے عالمی کپ میں سفر کا خاتمہ کردیا۔ پہلے ہاف میں ہالینڈ کو کینیڈا کے خلاف 2-0 گولز کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں بھی ہالینڈ کا پلڑا بھاری رہا اور اس نے 3 گولز کر کے مجموعی طور پر 5-0 گولز سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، فاتح ٹیم کی طرف سے تھیجس وان ڈیم نے 2 جبکہ لارس بالک، روبرٹ کیمپرمین اور تھیری برنک مین نے ایک، ایک گول کیا۔عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور وہ کوئی بھی میچ جیتنے سے قاصر رہی چار میچ کھیلے ہالینڈ جرمنی اور بیلجیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ملائشیا کیساتھ مقابلہ برابر رہا تھا جبکہ ایونٹ میں قومی ٹیم صرف دو گول اسکور کر سکی جبکہ اس کیخالف بارہ گول ہوئے۔