ساہیوال نے انٹر بورڈز گرلز ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ جیت لی
ملتان(سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان انٹربورڈ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل ساہیوال نے جیت لیا،دوروزہ ایونٹ کے آخری روز پہلے سیمی فائنل میں ساہیوال نے لاہور بورڈ کو شکست سے دوچارکیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں راولپنڈی بورڈ نے ملتان بورڈ کو ہرایا،تیسری پوزیشن کے میچ میں لاہور بورڈ نے ملتان بورڈ کو مات دی جبکہ فائنل میں ساہیوال نے راولپنڈی کو ہرا کو چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی چیئر مین تعلیمی بورڈ ملتان کستورا جی شاد تھے جنہوں نے فاتح ٹیم کو وننگ اور رنراپ بورڈ راولپنڈی کو ٹرافیاں دیں۔