صاحب کردار اللہ کا دوست اور ولی ہوتا ہے:طاہر القادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ روز صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ کی خصوصی دعوت پر ان کے والد گرامی کے سالانہ عرس کی تقریب میں شرکت کی اور شان اولیاء پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صاحب اقتدار نہیں صاحب کردار اللہ کا دوست اور ولی ہوتا ہے، تقویٰ کا معنی ڈر کا ہے اور تقویٰ بندے کو اللہ کا دوست بناتا ہے، صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ نے تقریب میں شرکت پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شکریہ ادا کیا۔والٹن روڈ پر منعقدہ عرس کی تقریب میں آمد پر امیر لاہور حافظ غلام فرید، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، منہاج القرآن لاہور پی پی 155اے کے صدر فاروق علوی، منصور بلال، رانا شکیل، ملک امین، عاشق ہمدمی، راجہ محمود عزیز، اصغر ساجد نے سینکڑوں عہدیداروں، کارکنوں کے ہمراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔