ہم سب خواتین جن کی 40سال سے عمرزیادہ ہے نوکری کے لئے جہاں بھی جاتے ہیںکہہ دیاجاتا ہے کہ40سال کی عمر کی خواتین کو ہم نوکری نہیں دے سکتے جسکے بھائی، بیٹا، شوہر صرف اپنی فکر کرتے ہیں، یا شوہر کا انتقال ہوجاتا ہے یا چھوڑ دیتا ہے وہ اپنے بچوں کو کیسے پالے۔ گھر بھی زیادہ کرائے پر ملتا ہے ، اگر ایک وقت کھانا کھالیں تو سوچنا پڑتا ہے کہ دوسرے وقت کہاں سے کھانا کھائیں گے۔ ضروری ہے کہ جو ایکٹیو خواتین ہیں ان کی نوکری کا بندوبست کیا جائے اور اگر نہیں دے سکتے ہیں تو کسی فنڈ یا راشن کا انتظام کیا جائے تا کہ سکون سے یہ خواتین جو کہ ہم سب ہیں جی سکیں ہمارے بچے بھی پڑھ سکیں ہماری والدہ اور والد اگر ہیں تو ان کا علاج کراسکیں۔ گورنر سندھ اوروزیر اعظم سے گزارش ہے کہ خواتین کی مشکلات پر توجہ دیں ہم بہت پریشان ہیں یہ بہت نازک مسئلہ ہے اسے فوری حل کیا جائے۔ ان ایکٹو خواتین کوپولیس یا کسی دوسرے سرکاری محکمے ہی میں نوکری دے دیںبڑی مہربانی ہوگی…۔فرزانہ۔کراچی
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024