کرتار پور راہداری کھولنا حکومت کا مثبت پیغام ہے:سید عبد الخبیر آزاد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)خطیب و امام بادشاہی مسجد و مجلس علماء پاکستان کے چیئر مین مولاناسید عبد الخبیر آزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام امن محبت اور رواداری کا علم بر دار ہے ٗاسلام نے اقلیتوں کو تما م بنیادی حقوق کے ساتھ انہیں مکمل تحفظ دیا ہیٗ پاکستان میں تمام اقلیتیں خوش اور محفوظ ہیں ٗانہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنا بہت مثبت پیغام ہے پاکستان کی طرف سے پوری دنیا کیلئے اس سے انڈیا اور پاکستان مخالف قوتوں کا غلط پرو پیگنڈہ دم توڑ گیا ہے ٗ پوری دنیا میں سکھ برادری میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی ہے ٗسکھوں نے پاکستان کیلئے جن اچھے جذبات کا اظہار کیا ہے اس سے انڈیا کو بڑی ناکامی ہوئی ہے