مزدوروں کے بہتر علاج کیلئے سوشل سکیورٹی اپنا میڈیکل کالج قائم کرے:پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی
لاہور(نیوزرپورٹر)مزدوروں اور اْن کے لواحقین کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ سوشل سکیورٹی اپنا میڈیکل کالج قائم کرے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سینئر راہنماء ا اور ہسپتال اکیڈمک کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہور میں ہونے والے ڈاکٹرز کی جنرل باڈی اجلاس میں کیا۔اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر ناصر قریشی اور ڈاکٹر فہیم چوہدری نے خطاب کیا۔