انفارمیشن سروسزاکیڈمی کے زیر تربیت افسران کا پی ٹی وی لاہور مرکزکا معلوماتی دورہ
لاہور (پ ر) انفارمیشن سروسزاکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت افسران نے پاکستان ٹیلی ویڑن لاہور مرکزکا معلوماتی دورہ کیا۔ وفد کی قیادت انفارمیشن سروسزاکیڈمی کی ڈپٹی ائیریکٹر جنرل ثریا جمال اور ڈپٹی ڈائریکٹرعمر لیاقت کر رہے تھے۔پاکستان ٹیلی ویڑن لاہور کے جنرل منیجر سیف الدین نے وفد کا استقبال کیا۔ انفارمیشن گروپ کے زیر تربیت افسران نے پی ٹی وی کے شعبہ نیوز، پروگرام اور انجینئرنگ ، اورڈیزائنگ کے مختلف حصے دیکھے جہاں انہیں ان شعبوں کی ورکنگ کے بارے میں تفصیل سے بتا یا گیاوفد نے لاہور مرکز کے سٹودیوز اور ایڈیٹنگ رومز کا بھی دورہ کیا اور پروڈکشن سے متعلق تکینکی معلومات اور ایڈیٹنگ میں جدید رجحانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویڑن لاہور کے جنرل منیجر سیف الدین نے بتایا کہ پی ٹی وی محض ایک ٹی وی چینل ہی نہیں بلکہ ایک اہم قومی ادارہ جو ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کافریضہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی ثقافت کا آئینہ دار بھی ہے۔