انتہا پسند ہندوئوں نے بھارت کا متعصب چہرہ بے نقاب کردیا: عبدالغفور راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان یونائٹیڈ کونسل کے چیرمین اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم ذیلی تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے بھارتی پنجا ب کے وزیر نجوت سنگھ سدھو کے سرکی قیمت مقرر کرنے کے غیر انسانی اقدام نے بھارت کا متعصب مکرہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ اور انتہاپسندی اور دہشت گردی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ بھارت خود کو سیکولر ریاست ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگر مسلمان اور سکھ حتیٰ کہ چھوٹی ذات کے ہندو بھی متعصب برہمن کے مظالم کا شکار ہے۔