ایل ڈی اے نے ایک ارب سے زائدمالیت کی زمین واگزا رکرالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں ‘لینڈ مافیااور غیر قانونی تعمیرات سے واگزار کروانے کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عملے نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کی زیر نگرانی جھگیاں ناگرہ کے علاقے میں آپریشن کر کے سبزہ زار سکیم کی ایک ارب روپے مالیت کی30کنال سے زائد اراضی با اثر افراد کے ناجائز قبضے سے واگزار کرالی۔آپریشن سے پہلے بعض مقامی افراد کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور نے احکامات بھی جاری کئے تھے-ایل ڈی اے کے عملے نے آپریشن کے نتیجے میں 75فیصد سے زیادہ رقبے کا قبضہ واگزارکروا لیا جبکہ باقی جگہ حکم امتناعی کے باعث خالی نہ کروائی جا سکی -ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے کہاہے کہ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کروانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔