انٹر کالیجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)انٹر کالیجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں سر آدم جی انسٹی ٹیوٹ ( حسین آباد، کراچی) کی ٹیم فاتح قرار پائی - سر آدم جی انسٹی ٹیوٹ نے گورنمنٹ کامرس اینڈ اکنامکس کالج کو سخت مقابلے کے بعد ۲ -۳ سے شکست دی - اس موقع پر چیف گیسٹ گورنمنٹ کامرس کالج کے پرنسپل سرور علی شاہ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر آف فزیکل ایجوکیشن طارق ابرار بھی موجود تھے۔