کوئٹہ: 26 لاپتہ افراد کی کمشن میں سماعت، 6 کے گھر پہنچ جانے کی تصدیق
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں قائم کمشن نے کوئٹہ میں سماعت کی۔ کمشن کی سربراہی جسٹس (ر) فضل الرحمن کررہے ہیں۔ کمشن نے دو روز کے دوران 26 لاپتہ افراد کے کیسوں کی سماعت کی۔ دو روزہ سماعت کے دوران 6 لاپتہ افراد کے اپنے گھروں میں پہنچ جانے کی تصدیق ہوگئی۔ کمشن کوئٹہ میں 15 دسمبر تک کیسوں کی سماعت کریگا۔