جاپان کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے تقریباً 51 کروڑ جاپانی ین امداد دینے کا معاہدہ ہو گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خاں کی حکومت ملک سے پولیو کے حاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،، موجودہ حکومت کا پولیوکے حوالے سے عزم لائق صد تحسین ہے۔ لیکن یہ سنتے بھی کئی سال ہو گئے ہر سال یہی کہا جاتا ہے کہ یہ آخری سال ہے اور پاکستان پولیو سے پاک ملک بن جائے گا۔ لیکن تاحال یہ خواب پور نہیں ہو سکا۔ لیکن یوں لگتا ہے کہ موجودہ حکومت پولیو کے خاتمے کا بھی کریڈٹ حاصل کرے گی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق افغانستان نائیجریا میں بھی پولیو وائرس کا ٹائپ ون ابھی تک پایا جاتا ہے اور ان ممالک میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لہذا جنگی بنیادوں پر کام کر کے وطن عزیز سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پولیو سے پاک پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ہم سب کومل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔ (شاہد جاوید گجرات)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024