مکرمی! میں سوئی گیس کے حکام بالا کی خدمت میں توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ میں عرصہ دراز سے گھریلو استعمال کے لئے سوئی گیس استعمال کر رہا ہوں اور مجھے ماہانہ چند سو روپے بل موصول ہوتا ہے جو کہ ادا کر دیتا ہوں۔ 27-10-2018ء کو محکمہ نے از خود میٹر تبدیل کیا اور موقف اختیار کیا کہ میٹر میں فنی خرابی ہے۔ ازاں بعد جومجھے بل بھیجا گیا وہ 11-130 روپے کا ہے جس کو دیکھ کر میرے ہوش و حواس اڑ گئے۔ کیونکہ میں ایک غریب اور بال بچے دار آدمی ہوں۔ ریلوے لوکوشاپ میں ملازم ہوں۔ جتنی میری تنخواہ ہے اس سے گھر اور دیگر اخراجات مشکل سے پورے ہوتے ہیں۔ حکام بالا کی خدمت میں استدعا ہے کہ خدارا میری حالت پر ترس کھائیں اور معمول کے مطابق بل بھیجا جائے۔ (محمد سعید شہزاد میٹرنمبر DD00043230 ریلوے وائرلیس کالونی لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024