لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک نے قائم مقائم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد کی گئی۔ قائم مقائم گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے جسٹس منظور احمد ملک سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں ہائیکورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ، چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ، لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان اور بار کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس خواجہ امتیاز کے بیرون ملک رخصت پر ہونے کی بناء پر ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منظور احمد ملک نے قائم مقائم چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔