پیداوار میں اضافے سے کسان خوشحال، ملک زراعت میں خودکفیل ہوگا: فرخ جاوید
لاہور (پ ر) کسان کی خوشحالی حکومت پنجاب کی خوشحالی ہے۔ مکمل ٹیسٹنگ اور جانچ پڑتال کے بعد 39 نئی اقسام کی منظوری دی گئی۔ ان بہترین اقسام کی کاشت سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ پیداوار میں اضافے سے کسان خوشحال ہوگا اور ملک زرعی اجناس میں خودکفیل ہوسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے پنجاب سیڈ کونسل کے 44ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مختلف فصلات کی 39 نئی اقسام کی عام کاشت کے لئے منظوری دی گئی۔ ان منظور شدہ اقسام میں کپاس کی 15 بی ٹی، دھان کی 6، گندم ک2 ، گنے کی 1، چنے کی 2، ترشادہ کی 3، آڑو کی 4،پھولوں کی 3، آلو، ٹماٹر اور شلجم کی 1,1 نئی اقسام شامل ہیں۔