مرکنٹائل ایکسچینج میں 2 ارب سے زائد کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گذشتہ روز 10192 لاٹ کے سودے 2 ارب 17 کروڑ 47 لاکھ 86 ہزار 5 سو 92 روپے کے ہوئے۔ خام تیل‘ چاندی‘ سونا‘ چاول‘ چینی‘ پام آئل‘ گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام تک ایک بیرل خام تیل 86.02 ڈالر‘ ایک اونس چاندی 33.11 ڈالر‘ ایک اونس سونا 1709.7 ڈالر‘ 10 گرام سونا کی قیمت 53677 روپے‘ ایک تولہ سونے کی قیمت 62571 روپے‘ 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3205 روپے‘ ایک من پام آئل کی قیمت 4178 روپے‘ ایک کلو چینی کی قیمت 44.82 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 3006 روپے رہی۔