واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) افغان جنگ میں یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ شدت پسندوں کو بالادستی حاصل رہی اور وہاں طالبان کی کارروائیاں بڑھ رہی ہیں۔ یہ بات امریکی چیئرمین آف دی جوائنٹ سٹاف جنرل مائیک مولن نے کانگریس کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال طالبان کی کارروائیوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یقیناً ہم جنگ جیت نہیں رہے ہیں۔ قبل ازیں امریکہ کے جنگی منصوبہ سازوں نے بھی یہ بات کہی تھی کہ افغانستان میں امریکہ جنگ ہارنے کے قریب ہے۔ جنرل مولن نے کہا کہ صدر اوباما کی جانب سے 30 ہزار مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا اعلان اور نیٹو وزراءخارجہ کی جانب سے 7 ہزار فوجی افغانستان میں بھیجنے کے فیصلہ سے ہمیں امید ہے کہ 2010ءتک طالبان کا خاتمہ کردیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38