بیت المقدس(آن لائن) یورپی یونین نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ یونین میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوششوں سے باز رہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے صدر سویڈن کے وزیر خارجہ کارل بلڈٹ نے صحافیوں کےساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ اسرائیل بلاک میں انتشار کی کوششوں سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بیت المقدس میں ہونیوالی پیش رفتوں پر سخت تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہرگز یہ نہ سمجھے کہ یورپ کے ساتھ اس کے تعلقات کا وہ غلط فائدہ اٹھا سکے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024