لاہور (نامہ نگار) پیپلزپارٹی پنجاب (شہید بھٹو) کے زیراہتمام میر مرتضی بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر گذشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاءنے میر مرتضی بھٹو کی تصاویر اور پیپلزپارٹی کے جھنڈے پکڑ کر شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے” میر مرتضی بھٹو شہید قتل کیس کا فیصلہ انصاف کا قتل ہے“ ۔ ”چیف جسٹس آف پاکستان میر مرتضی شہید قتل کیس میں عدالتی بے ضابطگیوں کا ازخود نوٹس لیں“۔ مظاہرہ کی قیادت پیپلزپارٹی پنجاب (شہید بھٹو) کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال معظم‘ لیبر پارٹی کے ترجمان فاروق طارق‘ عذرا شاد نازلی جاوید اور دیگر کر رہے تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38