کراچی/ لاہور (مارکیٹ رپورٹر/ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز بھی جاری تیزی کے تسلسل پر کے ایس ای 100انڈیکس 37.91 پوائنٹس کے اضافے پر 9037.30 پر بند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 10ارب 44 کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں بدستور تیزی غالب رہی۔ تفصیلات کے مطابق بینکوں کے حصص میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے اچھے اثرات اور آئندہ ہفتے تیزی کی توقعات کے باعث سرمایہ کاروں کی بینکنگ‘ آئل اینڈگیس‘ انشورنس‘ سکیورٹیز سیکٹرز کے حصص کی خریداری میں دلچسپی اور اگلے ہفتے تیزی کی توقعات سے حصص کے کاروبار میں تیزی کا رحجان برقرار رہا جس سے عارف حبیب بینک اور بینک آف پنجاب کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس 37.91 پوائنٹس کے اضافے پر 9037.30 کی ریکارڈ سطح پر آگیا اس طرح ہفتے کے اختتام پر حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 10ارب 44کروڑ 60لاکھ 12ہزار 632روپے کا اضافہ رہا جس سے مجموعی سرمایہ کاری مالیت مزید بڑھ کر 26 کھرب 13ارب 73کروڑ 45لاکھ 59ہزار 464روپے تجاوز کرگئی جمعہ کے روز مجموعی سودوں میں 11کروڑ 64لاکھ 39ہزار 977 حصص کے سودوں میں قدرے کم کاروبار رہا جبکہ گزشتہ روز 11کروڑ 89لاکھ 12ہزار651 حصص کے سودے ہوئے تھے بازار حصص کے ماہرین کے مطابق اگلے ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے نہ صرف کاروبار تیزی پر گامزن رہے گا بلکہ اس سے انڈیکس بھی بلندیوں کو چھونے لگے گا جس کے نتیجے میں جمعہ کے روز 45 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈکس 17.33 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ کے اختتام پر 2760.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 101 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 25 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 31 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 45 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024