کراچی (کامرس رپورٹر) سارک چیمبر آف کامرس کے صدر طارق سعید نے کہاہے کہ عالمی مالیاتی بحران‘ غذائی اشیاءکی قلت بدلتا ہوا موسم اور دہشت گردی جنوبی ایشیاءکیلئے بڑے چیلنجر ہیں وہ نئی دہلی میں عالمی مالیاتی بحران کے جنوبی ایشیاء پر پڑنے والے اثرات پر ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے ساﺅتھ ایشین ممالک کی شرح نمو جو 2000ءسے 6فیصد تھی کم ہوچکی ہے جبکہ غذائی قلت‘ توانائی کے بحران کا سامنا ہے انہوں نے ورلڈ بینک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2010ءمیں مزید 3کروڑ افراد افلاس کی نچلی سطح پر آجائیں گے۔ اس موقعہ پر انہوں نے سارک ممالک کے درمیان تجارتی معاہدوں پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے 18ارب ڈالر سے 20ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024