واشنگٹن (ریڈیو مانیٹرنگ + جی این آئی) امریکی حکام نے شمالی وزیرستان میں چند روز قبل ہونیوالے ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ابویحییٰ اللیبی کے جاں بحق ہونیکی تصدیق کر دی۔ یہ ڈرون حملہ چند روز قبل میرانشاہ کے علاقے سیلگرام میں کیا گیا تھا۔ ابویحییٰ اللیبی 2005ء میں بگرام ائر بیس سے فرارہوئے تھے۔ ابویحییٰ اللیبی کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر امریکہ کی طرف سے 10 لاکھ ڈالر انعام مقرر تھا اور اس کا نام امریکہ کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ جبکہ طالبان نے کہا کہ اللیبی جاں بحق نہیں ہوئے۔ اس ڈرون حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جن میں سے ایک ابویحییٰ بھی شامل تھے تاہم القاعدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے میں دو سعودی باشندے ضرور جاں بحق تھے تاہم ان میں اللیبی شامل نہیں تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38