کراچی (آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کور ہیڈکوارٹرز میں جاری منعقدہ آرمی وار گیمز کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف ایئرسٹاف ایئر چیف مارشل رائو قمر سلیمان نے بھی اختتامی سیشن میں شرکت کی ان وار گیمز کا مقصد فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ عسکری ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وار گیمز کے نتائج پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ فوج چیلنجوں کے باوجود اپنی پیشہ وارانہ اور تربیتی صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لئے اقدامات اٹھاتی رہے گی اور ہم آپریشنل معیار کوبھی مزید بہتر بنا رہے ہیں انہوں نے وار گیمز کا انعقاد کرنے پر کور کمانڈر کراچی اور دیگر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ اس سے قبل آرمی چیف جب کراچی پہنچے تو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد اقبال نے ان کا استقبال کیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024