کراچی (کامرس رپورٹر) تجارتی پالیسی 2010ءکے تحت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے بیرون ملک تجارتی دفاتر کھولنے، ریٹیل آو¿ٹ لیٹس بنانے اور ویئرہاو¿سنگ کی سہولت کیلئے69 اداروں کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری اعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ تجارتی پالیسی برائے2009-10 میں برآمدات کے فروغ کیلئے اعلان کردہ اقدامات کے تحت برآمد کنند گان کی طرف سے بیرون ملک کاروبار شروع کرنے کیلئے درخواستیں دیں گئیں جس کے تحت ٹی ڈی اے پی نے بیرون ملک ویئر ہاو¿سنگ کی سہولت کیلئے22 کمپنیوں، بیرون ملک ریٹیل فروخت کے مراکز کیلئے26 اداروں اوربیرون ملک تجارتی دفاتر قائم کرنے کیلئے21 اداروں کی درخواستوں کو منظور کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ78 درخواستوں پر غور کیا جارہا ہے۔ ٹی ڈی اے پی نے کہا ہے کہ اس نے تمام فیصلے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر کئے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024