کراچی (جی این آئی) دھاگے کی قلت بڑھ جانے کی وجہ سے ملک بھر کی ہزاروں پاور لومز کے آپریشنز معطل ہوگئے ہیں۔ پاور لومز انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر برآمدات کی وجہ سے دھاگے کی شدید قلت ہوگئی ہے اور ہزاروں چھوٹے کارخانے بند ہوگئے ہیں۔ کارخانوں کی بندش سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لاکھوں مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان کا سامنا پنجاب کی پاور لوم انڈسٹری کو ہوا ہے۔ ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کپاس کی فصل کم اور نرخ مہنگے ہونے کی وجہ سے کئی ممالک نے پاکستان سے کپاس اور سوتی دھاگے کی درآمد کے لئے بڑے پیمانے پر آرڈرز دئیے ہیں اور اب تک اربوں روپے مالیت کی کم و بیس آٹھ لاکھ بیلز کپاس برآمد کی جاچکی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38