لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور شالیمار کی ٹیم پی آئی اے کے ہاتھوں مشکلات کا شکار ہو گئی۔ میچ کے تیسرے روز پی آئی اے کی ٹیم لاہور شالیمار کیخلاف 126 رنز کی برتری حاصل کر کے 303 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک لاہور شالیمار کی ٹیم کی 76 رنز پر تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ پی آئی اے کی 50 رنز کی برتری ابھی باقی ہے۔ میچ کے تیسرے روز پی آئی اے نے 161 رنز چار کھلاڑی آوٹ سے اننگز کا آغاز کیا۔ پوری ٹیم 303 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ تیسرے روز کھیل کا اختتام ہوا تو لاہور شالیمار کی ٹیم کے 76 پر تین کھلاڑی آوٹ تھے۔ ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور راوی کی ٹیم کو پشاور کیخلاف جیت کیلئے 229 رنز کا ٹارگٹ ملا ہے۔ لاہور راوی کی ٹیم اپنی دوسری اننگز کا آغاز آج کریگی۔ گذشتہ روز میچ کے تیسرے روز لاہور راوی کی ٹیم پشاور کی پہلی اننگز کے 236 رنز کے جواب میں 207 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پشاور کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 29 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں 199 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ لاہور راوی کی جانب سے ارشاد نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کی فتح کی امید پیدا کر دی۔ لاہور راوی کی ٹیم کو جیت کیلئے آج 229 رنز کی ضرورت ہے اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024