لاہور (سپورٹس رپورٹر) 25ویں قومی خواتین ہاکی چیمپین شپ کے فائنل رائونڈ کے ابتدائی روز چار میچوں کا فیصلہ ہوا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچز میں کراچی، واپڈا، ریلویز اور فیصل آباد نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دی۔ پہلے میچ میں کراچی نے گوجرانوالہ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں ریلوے نے کوئٹہ کلرز کو صفر کے مقابلے میں12گول سے ہرایا۔ تیسرے میچ میں فیصل آباد نے سکھر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ چوتھے میچ میں واپڈا نے کوئٹہ وائٹس کو صفر کے مقابلے میں17گول سے شکست دی۔ فائنل رائونڈ کے دوسرے روز آج مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38