لاہور (کلچرل رپورٹر) یونائیٹڈ فلم ایسوسی ایشن کے اراکین کا گذشتہ روز مقامی سٹوڈیو میں اجلاس ہوا جس میں اسلم ڈار، شان، غلام محی الدین، الطاف حسین، داؤد بٹ، علی جان، رشید ساجد اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے مختلف اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ چند روز میں فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات پر مشتمل ایک اہم وفد عنقریب اسلام آباد جائیگا جو اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا اور انہیں فلم انڈسٹری کے حوالے سے بریفنگ دے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38