لاہور (کلچرل رپورٹر) وجدان کے زیراہتمام آسٹریلیا میں مقیم معروف شاعر ڈاکٹر شبیر حیدر کے شعری مجموعے ’’سرمایہ‘‘ کی تقریب رونمائی گذشتہ روز پنجاب آڈیٹوریم، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس کی صدارت معروف شاعر اور کالم نگار خالد احمد نے کی۔ مہمان خصوصی معروف کالم نگار اور لاہور آرٹس کونسل کے چیئرمین عطاء الحق قاسمی تھے۔ مقررین میں حلیم قریشی، احمد عقیل روبی، نجیب احمد، ڈاکٹر عباس نجمی، زاہد فخری، ڈاکٹر امجد پرویز اور اطہر خان تھے۔ مقررین نے صاحب کتاب کی شخصیت اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38