اندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں مزاحیہ اداکار جم کیری کی نئی فلم یس مین کا پریمیئر ہوا جس میں اداکار جم کیری شرکت کیلئے ڈبل ٹیکر بس سے لندن کے لیچسٹر ہال پہنچے۔ فلم کی کہائی برطانوی مصنف ڈینی ویلس کی کتاب یس مین سے لی گئی ہے۔ فلم میں کئی خطرناک مناظر فلمبند کئے گئے ہیں جنہیں اداکار جم کیری نے خود فلم بند کرایا ہے اور اسے خوفناک تجربہ قرار دیا ہے۔ مزاحیہ فلم یس مین کی کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جسے ہر بات پر انکار کی عادت ہوتی ہے اس عادت کو دور کرنے کیلئے وہ ایک سال تک کسی بات پر ناں ناں کہنے کی قسم کھاتا ہے‘ ہر درخواست‘ پیشکش‘ مشورے اور دعوت پر ہاں کہنے سے اسے جو مشکلات پیش آتی ہیں اسے فلم میں بڑے خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ یس مین دسمبر سے امریکہ اور کرسمس کے دوسرے دن برطانیہ میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38