وضو کے انسانی صحت پر اثرات (۲)

چہرہ دھونا: سر کے بالوں کی اگنے والی جگہ سے لے کر کانوں کی لو اور ٹھوڑی کے کناروں تک تمام حصہ چہرہ کہلاتا ہے ۔ چہرہ دھونے سے انسان کی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے اور ذہنی طور پر سکون حاصل ہوتا ہے اور انسان تازہ دم نظر آنے لگ جاتا ہے۔ماحولیاتی آلودگی سے اپنے چہرے کو بچانے کے لیے اسے بار بار دھونا ضروری ہے جو کہ نمازی دن میں پانچ مرتبہ نمازسے پہلے اپنے چہرے کو تین بار دھوتا ہے ۔ چہرہ دھونے سے انسان آنکھوں کے کئی امراض سے محفوظ ہو جاتا ہے اور چہرے پر نکلنے والے کیل اور دیگر بیماریوں سے حفاظت حاصل ہوتی ہے ۔ 

کہنیوں تک بازو دھونا: جسم کے اس حصہ کو زیادہ دیر تک پانی یا ہوا نہ لگے تو کئی قسم کے ذہنی اور اعصابی امراض پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔ جسم کا یہ حصہ سردی اور گرمی دونوں موسموں میں ڈھکا رہتا ہے ۔ کہنی کے پاس سے تین رگیں گزرتی ہیں جن کا تعلق براہ راست دل ، دماغ اور جگر سے ہوتا ہے ۔ کہنیوں تک بازو دھونے سے ان تینوں رگوں کو تازگی حاصل ہوتی ہے اور یہ تینوں اعضا بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔ کہنیوں تک بازو دھونے سے بلڈ پریشر کا عارضہ کم ہو جاتا ہے۔ 
سر اور گردن کا مسح کرنا : سر اور گردن کا مسح کرنے کا سب سے زیادہ فائدہ انسان کے ذہن اور دماغ کو ہوتا ہے مسح کرنے کے بعد انسان تازگی اور فرحت محسوس کرتا ہے اور ذہنی تنائو سے حفاظت ملتی ہے ۔ جدید میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کہ گردن کے پیچھے والے حصے کو باقاعدگی کے ساتھ تر نہ کیا جائے تو اس سے پاگل پن کا شکار ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔اس لیے گردن کے اس حصہ کو بار با تر کرنا چاہیے ۔ قربان جائیں حضور نبی کریمﷺ پر جنھوں نے ہمیں یہ عمل آج سے چودہ سو سال پہلے بتا دیا تھا ۔ 
پائوں دھونا : وضو میں سب سے آخر میں پائوں دھوئے جاتے ہیں ۔ پائو ں سے جو رگیں دماغ تک جاتی ہیں ان میں سے بعض ٹخنوں سے شروع ہوتی ہیں اس لیے پائوں کو ٹخنوں تک دھونے کا حکم ہے اس سے دماغ کو تازگی اور فرحت محسوس ہوتی ہے ۔ دن بھر چلنے پھرنے سے سب سے زیادہ جراثیم پائوں پر لگتے ہیں۔ اسلام میں نماز سے قبل پائوں کو دھونے کا حکم دیاگیا ہے اور انگلیوں کے خلال کا حکم بھی دیا گیا تا کہ پائوں جراثیم سے پاک ہو جائیں اور انسان بیماریوں سے محفوظ رہے ۔
جن چیزوں کو آج جدید سائنس ثابت کر رہی ہے وہ ہمیں حضور نبی کریمﷺ نے چودہ سو سال پہلے ہی بتا دی ہیں ۔آپؐ کی ساری سنتوں میں شفاء ہی شفاء ہے اگر بندہ ایک نماز کا پابند ہو جائے اور اچھی طرح وضو کرے تو کئی بیماریوں سے بچ سکتا ہے ۔  

ای پیپر دی نیشن

قیدی 804 سسٹم کیلئے ناگزیر! 

لقمان شیخروبروبازی گر معروف انڈین ادا کار شاہ رخ خان کی فلم ہے. اس فلم میں انکا ایک ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا. '' ریس میں کوئی جیت ...