وزیراعظم کی جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ یو کے میں بطور مہمان خصوصی خطاب صرف مسلح افواج کے لیے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کی کہ یہ پاکستان برطانیہ اسٹریٹجک شراکت داری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج کی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔