آئی ایم ایف کا لیٹر آف انٹینٹ پاکستان کو موصول
اسلام آباد: آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر آف انٹینٹ پاکستان کو موصول ہوگیا۔عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے خط پر پاکستان دستخط کرکے واپس روانہ کرے گا، جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں اگلی قسط کے اجرا کی منظوری دے گا۔لیٹر آف انٹینٹ ملنے کے بعد آئی ایم ایف قرض کی وصولی کے چانسز زیادہ ہوگئے ہیں۔