
وزیر داخلہ پنجاب کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کے نتیجے میں وفاق اور پنجاب کے آمنے سامنے آنے کا امکان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت اور کارکنوں پر تشدد کے الزامات پر پنجاب حکومت نے 25 مئی کے واقعات پر فیصلہ کن کارروائی شروع کردی،12 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا۔صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ 12 ایس ایچ اوز معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے، ن لیگ کے جن رہنماؤں کیخلاف تھانوں میں درخواستیں آئی ہیں ان کے خلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا، رانا ثنااللہ اور عطا تارڑ کو بھی شامل تفتیش کیا جائیگا. پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق 12ایس ایچ اوز معطل کرنے کے بعد مزید ایس ایچ اوز کی معطلی کے لئے لسٹیں مکمل کی جارہی ہی