Waqt News
Saturday | September 23, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ہانگ زو:اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب
  • سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار
  • وزن کم کرنے کیلئے صبح کے وقت پینے والے 4 مشروبات
  • اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھارتی ردعمل پر کرارا جواب
  • ورلڈکپ کی ٹرافی کو جیت کر پاکستان لےکرجانے کی کوشش کریں گے: حارث رؤف

دہشت گردی کا خاتمہ اور قومی اتحاد و یکجہتی 

Aug 12, 2022 8:42 AM, August 12, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

پاکستان کی مسلح افواج نے ملک میں دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے کے لیے ماضیٔ قریب میں جو آپریشن کیے اور ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت جو اقدامات اٹھائے ان کے نتیجے میں ملک میں بہت حد تک دہشت گردی کی کارروائیاں رک گئی تھیں، ملک میں امن و امان قائم ہو گیا تھا اور اہلِ پاکستان نے سکھ کا سانس لیا تھا۔ مسلح افواج کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پایاں جانی و مالی نقصانات اٹھانا پڑے اور اپنی ترجیحات میں اس نے قومی سلامتی کے حامل ان اقدامات کو مقدم رکھ کر قومی فریضہ  احسن طریقے سے انجام دینے کی سعیٔ مشکور کی۔ جس سے اندرونِ ملک ہی نہیں،  بیرون ملک بھی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا نہ صرف اعتراف کیا گیا بلکہ اس کی تحسین بھی کی گئی لیکن اب پھر دہشت گردی نے پر پرزے نکالنا شروع کر دئیے ہیں۔ صرف ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جن کی وجہ سے امن و امان کو شدید خطرات لا حق ہو گئے ہیں۔ بدھ کے روز صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں قومی پرچم فروخت کرنے والے ایک سٹال پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ نامعلوم افراد نے یومِ آزادی کی مناسبت سے لگائے گئے سٹال پر دستی بم پھینکا تھا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلانچی میں ریموٹ کنٹرول بم سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دوسری جانب کڑی ملنگ کے قریب سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں چار فوجی شہید ہو گئے۔ جمرود گواد ایف سی چیک پوسٹ پر رات گئے شدت پسندوں نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی فورسز اہلکار شہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ شدت پسند رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ 
ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اچانک اضافہ اس وقت ہونا شروع ہوا ہے جب افغانستان نے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے والی دہشت گرد کالعدم تنظیم کو مبینہ طور پر چھوٹ دینا شروع کی۔ حالانکہ پہلے  اسی طالبان حکومت نے  ہی پاکستانی حکام کے ساتھ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا اور فریقین کے درمیان مفاہمت و مصالحت کی کوشش کی۔ لیکنکالعدم تنظیم کی طرف سے بعض ایسی شرائط عائد کرنے پر کہ جو کسی طرح بھی  قومی سلامتی کے  اداروں  کے لیے قابل قبول نہیں تھیں ۔چنانچہ  مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔ تاہم اس کے بعد بھی پاکستانی حکام اور ٹی ٹی پی کے نمائندوں کے درمیان رابطہ کاری کا عمل جاری رہا جس کی وجہ سے پاکستان میں تحریک طالبان کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیوں پر روک لگ گئی تھی۔ پھر پاکستانی علماء کے ایک وفد نے  بھی   مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں طالبان کے نمائندوں اور تحریک طالبان کے   بعض ذمہ داروں سے بات چیت کی‘ لیکن اس کوشش کا نتیجہ بھی مثبت طور پر برآمد نہ ہو سکا۔
تاہم چند روز قبل  امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں القاعدہ کے مرکزی رہنما اور اسامہ بن لادن کے جانشین ایمن الظواہری کو ڈرون حملہ میں نشانہ بنایا  اور بعدازاں آرمی پبلک سکول کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد عمر خالد خراسانی کو ہلاک کر دیا تو اس کے بعد سے  پاکستان کے علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں شروع ہوگئیں۔سب سے زیادہ تشویشناک  بات یہ ہے کہ  خیبر پی کے میں بعض علاقوں خصوصاً سوات میں  کالعدم تحریک طالبان  کے پھر سے منظم ہونے کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے خود  قومی اسمبلی میں  اظہار خیال کرتے ہوئے اس امر کا اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی سے خطرہ بڑھ رہا ہے۔ معاملہ کے پی کے نہیں پورے ملک کا ہے۔ تنائو کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں وہاں کے زعماء سے بات چیت کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔ امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر دفاع کے اس امید افزاء بیان کے باوجود دہشت گردی کا معاملہ اتنا آسان اور سادہ بھی نہیں ہے کہ جو محض بیان بازی سے ہی حل ہو جائے‘ اس کیلئے ٹھوس حکمت عملی وضع کرنا ہوگی اور قومی سلامتی کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے  ہوئے قدم بڑھانا  ہوگا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عراقی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ  جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ الزاید سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ  دہشت گردی عالمی خطرہ ہے جو خطے کو غیرمستحکم کر سکتا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اچھی طرح سے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔
 سو اس تمام صورتحال کے تناظر میںپاکستانی قوم خصوصا قومی قیادت کو غورو فکر کرنے کی ضرورت ہے ۔ہمارے سیاسی قائدین کو اپنے کردار و عمل کا جائزہ لینا ہوگا کہ ان کے رویوں سے ملک و قوم کو کس قدر نقصان پہنچ رہا ہے ۔ایسے حالات میں کہ جب ہمارا ازلی دشمن  موقع کی تاک میں بیٹھا ہے وہ ہمارے اندرونی حالات ، اہل سیاست میں جاری چپقلش پر پوری نظر رکھے ہوئے ہے ۔وہ خدا نخواستہ ہماری کمزوری سے فائدہ اٹھانے کا ہرگز موقع ضائع نہیں جانے دے گا ۔ اس لیے ان حالات میں ہماری سیاسی قیادتوں کو دور اندیشی ، متانت اور سنجیدگی کامظاہر ہ کرنا ہوگا ۔ 
بلا شبہ آج  پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج  کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وہ  اس عفریت کے خاتمے کیلئے جس طرح مصروف ِ جہاد ہے قوم اسے قدر کی نظر سے دیکھتی ہے اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کی جانے والی ہر کوشش میں وہ اپنی بہادر افواج کی پشت پر ہے۔ ان شاء اللہ فوج اور پاکستانی قوم کی مربوط اور منظم کوششوں کے نتیجے میں ہی دہشت گردی کا ملک سے قلع  قمع ممکن ہوسکے  اور ملک میں ایک بار پھر امن کا پھریرا لہرائے گا۔لیکن  اس مقصد کیلئے قومی سیاسی قیادتوں کو بھی قومی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر تک یہ پیغام پوری قوت  اور شدت کے ساتھ پہنچانا ہوگا  کہ  دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں پوری قوم ایک ہے۔

ہانگ زو:اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم میں 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ”ون اینڈ اونلی“سوال

    Sep 22, 2023
  • منہ کے چھالوں کی وجوہات اور 10 گھریلو علاج

    Sep 21, 2023 | 22:42
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    Sep 22, 2023 | 22:40
  • قدرت کے انمول خزانوں میں سے ایک ’انجیر‘

    Sep 21, 2023 | 22:18
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھارتی ردعمل پر کرارا جواب

    Sep 23, 2023 | 17:38
  • الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کر دی

    Sep 23, 2023 | 17:32
  • نگران وزیر خارجہ کی امریکی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات

    Sep 23, 2023 | 17:27
  • 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ...

    Sep 23, 2023 | 17:06
  • اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدہ آخری مراحل میں ...

    Sep 23, 2023 | 16:56
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • دنیا کو اب احساس ہوا کہ اصل دہشت گرد بھارت ہے!!!!

    Sep 23, 2023
  • تھرتھر کانپتا نواز شریف

    Sep 23, 2023
  • ”ون اینڈ اونلی“سوال

    Sep 22, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Sep 22, 2023
  • چالباز نواز شریف

    Sep 22, 2023
  • 1

    الیکشن کمیشن کا جنوری کے آخری ہفتے انتخابات کا اعلان

  • 2

    مسئلہ کشمیر سے متعلق نگران وزیراعظم کا مطالبہ

  • 3

    نگران حکومت آئینی دائرے میں رہے

  • 4

    بھارت کے عالمی دہشت گرد ہونے کے ٹھوس ثبوت

  • 5

    قرآن کی بے حرمتی جنرل اسمبلی میں ترکیہ‘ ایران اور قطر کا احتجاج

  • 1

    ملک کو لوٹنے والوں کا یوم احتساب قریب ہے‘ بھیس بدل بدل کر حکومتیں کیں‘ سراج الحق۔

  • 2

    جمعة المبارک5 ربیع الاول 1445ھ ‘ 22 ستمبر 2023ئ

  • 3

    جمعرات ، 4 ربیع الاول 1445ھ، 21ستمبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • بلاول بھٹو کی جمہور بچاو انتخابی مہم کا آغاز

    Sep 23, 2023
  • انتخابات اور پاکستان

    Sep 23, 2023
  • نغموں سے نوحے تک

    Sep 23, 2023
  • مودی کی کینیڈا میں دہشت گردی

    Sep 23, 2023
  • سوشل میڈیا وفائیں کھا گیا

    Sep 23, 2023
  • باطنی روشنی سے سرشار نزیر قیصر

    Sep 23, 2023
  • ریسکیو 1122 اور سیلاب

    Sep 23, 2023
  • ”خوگرحمد سے تھوڑا ساگلہ بھی سن لے “

    Sep 23, 2023
  • سر سیّد احمد خاں اور اُردو ذریعہ¿ تعلیم

    Sep 23, 2023
  • کتاب کی حرمت کا پاسباں

    Sep 23, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور نبی کریم ﷺ کی آمد کی بشارت (۱)

  • 2

    اصحاب فیل کا واقعہ (۲)

  • 3

    اصحاب فیل کا واقعہ (۱)

  • 1

    پاکستان

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    پاکستان

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    ہلالی پرچم

  • 1

    ضربِ کلیم

  • 2

    تہذیب

  • 3

    توحیدِ امم

  • 4

    اسلامی قانون

  • 5

    تگ و دو

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group