اہل بیت و اصحاب رسول سے محبت ایمان کی علامت ہے۔ علامہ نسیم صدیقی
کراچی (نیوز رپورٹر)جما عت اہلسنّت کے رہنماء علامہ نسیم احمد صدیقی نے کہا کہ اہل بیت و اصحاب رسول سے محبت و احترام مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔انہو ں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں خلیفہ رسول ا امیر المو منین سیدنافاروق اعظم نے شہا دت پائی اور نواسۂ رسول ا سید الشہدا ء سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے بقائے اسلام کے لئے محرم کی دس تاریخ کو اپنے سا تھیو ں سمیت میدان کر بلا میںبھوکے اور پیا سے یزیدی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہا دت نو ش کیا ۔ انہوںنے کاغذی بازار میٹھا در میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اسلام میں شہدائے کر بلاکی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور ظلم کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہیں۔ نیز جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام عشرہ فاروق حسین کے سلسلے میں محفل سے قادریہ مسجد ملیر میں ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، جامعہ غوثیہ قذافی ٹائون قائد آباد میں علامہ سید عبدالقادر شاہ شیرازی،زینب مسجد جمشید روڈ میں مولانا الطاف قادری، نانک واڑہ میں مولانا شوکت سیالوی،جونا گڑھ محلہ بلدیہ میں علامہ اصغر سعیدی نے خطاب میں کہا کہ فاروق اعظمص نے دین اسلام کی ترویج و اشا عت اور اسلامی مملکت کو وسعت دے کر تاریخ پر انمنٹ نقوش مرتب کئے ،آج بھی صحابہ کرام کے روشن کردار و سیرت کو نمو نہ عمل بنا کر مسائل کے بھنور سے نکلا جا سکتا ہے ۔ دریں اثنا پیرطریقت حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری علیہ الرحمہ کے پانچویں سالانہ عرس کے سلسلے میں4محرم الحرام بروز جمعہ صبح آٹھ بجے قرآن خوانی،غسلِ صندل مزار شریف ساڑھے نو بجے اور قل شریف ساڑھے دس بجے صبح دربار مصلح الدین کھوڑی گارڈن میں ہو گا صاحبزادہ شاہ عبد الحق قادری فاتحہ خوانی و اجتماعی دعا فرمائیں گے۔