سعودی عرب کی ٹورزم اتھارٹی نے بحر الاحمر کے خوبصورت، دلفریب اور دلکش سیاحتی مقامات کا کھوج لگانے اور سیاحوں کو ان مقامات تک پہنچانے کے لیے جدید ترین سہولیات اور ہرقسم کی بنیادی ضروریات سے لیس ایک لگژری بحری جہاز جزائر، مرجانی چٹانوں اور پرکشش ساحلی مقامات کی سیر کے لیے روانہ کیا ہے۔سعودی عرب کی سیاحت اتھارٹی نے موسم گرما کے سیاحتی پروگرام تنفس کے تحت سمندری سیاحت کے لیے ایک بحری بیڑا چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اسی سلسلے میں کروز نامی ایک لگژری کشتی تیار کی گئی ہے جس میں سیاحوں کے لیے گرم پانی کا سوئمنگ پول، پیشہ ور ٹیم، عالمی شہرت یافتہ پکوان اور سعودی عرب کے روایتی پکوان بھی شامل ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کروز لگژری جہاز نے اپنا سفر شاہ عبداللہ اکنامک سٹی کے قریب سے شروع کیا ہے، یہ جہاز پہلے تین دن اور تین راتیں یہ ینبع تک جائے گا۔ اس کے بعد وہاں سے وہ شاہ عبداللہ اکنامک سٹی بندرگاہ کی طرف روناہ ہوگا۔ اس کا دوسرا سفر چار روزہ ٹور پر نیوم شہر کی طرف ہو گا جس کا آغاز نیوم بندرگاہ سے نیوم اور وہاں سے ینبع کے راستے واپسی کی شکل میں ہو گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38